اجی روابط کے لیے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے کمپنی میں اپنے 99 فیصد شیئرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مارک زکربرگ نے یہ اعلان اپنے فیس بک صفحے پر اپنی بیٹی میکس کی ولادت کی خبر دیتے ہوئے کیا۔بیٹی کی پیدائش پر فیس بک کے بانی دو ماہ چھٹی کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولت چین زکر برگ انیشیٹو نامی تنظیم کو اس لیے عطیہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے لیے دنیا کو بہتر جگہ بنانے چاہتے ہیں۔
مارک زکر برگ نے بتایا کہ اس عطیہ کی جانے والی رقم کی مالیت 45 ارب ڈالر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین زکر برگ
انیشیٹو کا مقصد انسانی قابلیت کو بڑھانا اور نئی نسل کے بچوں میں برابری کو پھیلانا ہے۔اپنی بیٹی میکس کے نام لکھے اپنے خط میں زکربرگ نے کہا کہ آپ کی والدہ اور میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کو بتائیں کہ آپ کے آنے ہمیں مستقبل کے لیے کتنی امید ملی ہے۔زکربرگ نے مزید کہا کہ آپ نے ہمیں ابھی سے ہی اس دنیا کی طرف متوجہ کر دیا جہاں آپ نے زندگی گزارنی ہے۔
میکس کی پیدائش گذشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روزکیا گیا۔اس سے قبل زکربرگ نے اس برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی بیوی پریسیلا چین امید سے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے باپ بننے والے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی پر جائیں گے۔